فلم حیدر\' میں تبو کا نکاح کرانے والے امام کو مسجد سے نکالا گیا(مزید اہم ترین خبریں )

مسجد انتظام کو جب اس بات کا پتہ چلا کہ امام نے کسی فلم میں کام کیا ہے تو اسے غیر اخلاقی کام مانتے ہوئے انہیں نوکری سے ہٹا دیا گیا.بھٹ نے وشال کو جو قانونی نوٹس بھیجا ہے، اس میں امام کی نوکری جانے اور ان کے ساتھ بہت بڑا کی طرف سے توڑی گئی باہمی رضامندی کا الزام لگایا گیا ہے. امام غلام حسن شاہ مسجد۔بابا داؤد خاکی مسجد میں گزشتہ سات سال سے امام کا کام کر رہے تھے 


جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے ار کان عاملہ کا ایک روزہ اجلاس 

ممبئی ۔29 جنوری (فکروخبر/ذرائع )مولانا محمد ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی اطلاع کے بمو جب۳۱؍ جنوری ۲۰۱۵ ؁ بروز سنیچر بوقت ۳؍ تا شام ۵ ؍بجے بمقام مدرسہ تعلیم ا لقرآن مسجد کینا ما رکیٹ دیو نار گو ونڈی ممبئی جمعیۃ علماء مہا راشٹر کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہو رہا ہے ۔ جسکی صدارت مولانا حا فظ محمد ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر کریں گے ۔ اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے قا ئد ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی دا مت بر کا تہم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند تشریف لا رہے ہیں ۔ار کان عاملہ کے اس اجلاس میں پورے صوبہ سے نا مور اور چنندہ علماء کرام اور دانشو ران ملت شرکت کرہے ہیں ۔ اجلاس میں ملک کے موجو دہ حالات میں مسلمانوں کے کے مستقبل ، دھرم پریوارتن ، اور اجیسے اہم مو ضو عات پر مو ثر لا ئحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ریاست کے تمام ارکان عاملہ سے گزارش کی جا تی ہے اپنی مصرو فیات کو بالائے طاق رکھ کر اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر وقت مقررہ پر تشریف لائیں ۔


سابق وزیر اعظم کا نام سنہری حرفوں سے لکھنے کے قابل 

غربت کا خاتمہ اور جدید ٹیکنالوجی رائج کرنے کے ضامن ۔۔۔عمر عبدا للہ 

نئی دہلی ۔29جنوری(فکروخبر/ذرائع )ملک سے غربت دور کرنے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے بارے میں سابق وزیر اعظم کا نام سنہری حروفوں سے لکھنے کا انکشاف کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر نے کہاکہ بین الاقوامی برادری میں اس وقت بھارت کا جو معیار بلند ہوا ہے سابق وزیر اعظم اس کے ضامن ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر براک اوبامہ کے دورے بھارت اور دونوں ملکوں کے درمیان ہوئے مختلف معاہدؤں پر رائے ذنی کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر اور ریاست کے سابق وزیرا علیٰ عمر عبد اللہ نے کہاکہ ملک کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا نام تاریخ میں سنہری حروفوں سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے اس وقت جو بھارت کی طرف جھکاو نظر آرہا ہے اس کا سہرا سابق وزیر اعظم کو جاتا ہے جنہوں نے ملک میں غربت کا خاتمہ کرنے ، جدید ٹیکنالوجی کو رائج کرنے اور ملک کو اقتصادی منزلوں پر لیجانے کیلئے زمینی سطح پر اقدامات اٹھائیں۔ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر نے کہاکہ سابق وزیر اعظم کو اس بارے میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا نام تاریخ میں سنہری حروفوں سے لکھا جائے گا۔ 


بھار ت امریکہ نیوکلیئر ڈھیل کانگریس اور دوسری جماعتوں نے 

بھارتیہ جنتاپارٹی کے خلاف مورچہ بندی شروع کی

نئی دہلی ۔29جنوری(فکروخبر/ذرائع )بھارت امریکہ کے درمیان نیوکلیئر ڈھیل پر پارلیمنٹ اجلاس کے دوران مسئلے کو زور و شور سے اٹھانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کانگریس اور حزب اختلاف کی دوسری سیاسی پارٹیوں نے کہاکہ کسی بھی شخص کو ملک کے آئین کو بدلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت امریکہ کے درمیان نیوکلیئر ڈھیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس صدر سونیا گاندھی اور بائی بازوں سمیت دوسری سیاسی پارٹیوں نے کہا کہ یو پی اے نے بھی امریکہ کے ساتھ نیوکلیئر ڈھیل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاہم بی جے پی نے اس وقت پورے ملک میں آسمان سر پر اٹھا کر ایجی ٹیشن چلانے کی دھمکی دے ڈالی ، کانگریس اور دوسری سیاسی پارٹیوں نے کہاکہ ملک کے قانون کو تبدیل کرنے کی کسی بھی شخص کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہیں اور اس طرح کی کاروائیو ں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ امریکہ اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر ڈھیل سے پہلے ملک میں حزب اختلاف کو اعتماد میں نہ لینے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس ، جے ڈی یو اور بائیں بازوں کی پارٹیو ں نے کہاکہ پارلیمنٹ اجلاس کے دوران اس معاملے پر چپی اختیار نہیں کی جائے گی اور زور وشور کے ساتھ آواز بلند کی جائے گی ۔


سجاتا سنگھ کو اپنے عہدے سے ہنگامی طور ہٹا دیا گیا 

ایس جے شنکر ملک کے نئے خارجہ سیکرٹری تعینات، دہلی کی سیاست میں ہلچل

نئی دہلی ۔29جنوری(فکروخبر/ذرائع )مودی سرکار نے ملک کی خاتون خارجہ سیکرٹری سجاتا سنگھ کو ہنگامی طور 6ماہ قبل ہی اپنے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور امریکہ میں بھارت کے سفیر ایس جے شنکر کو فوری طور نئے خارجہ سیکرٹری کے عہدے پت تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ معاملے پر دہلی کی سیاست میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور کانگریس سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے مودی سرکار کے فیصلے کو افسوسناک اور حیرت زدہ قراد دیا ہے تاہم بی جے پی نے اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے پرسیاست نہ کریں۔ یو این این کے مطابق امریکہ میں تعینات بھارت کے سفیر ایس جے شنکرنے آج ہنگامی طور سجاتا سنگھ کی جگہ خارجہ سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا جب کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کابینہ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سجاتا سنگھ کو اپنے عہدے کی معیاد ختم ہونے سے 6ماہ قبل ہی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار کے فیصلے سے نئی دہلی کی سیاست میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور اپوزیشن نے معاملے پر حیرت کا اظہار کر کے مودی سرکاری کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کانگریس کے سینئر اور سابق مرکزی وزیر منیش تیواری نے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی صدر باراک اوبامہ کے دورہ بھارت سے منسلک ہے۔ کیونکہ نئے خارجہ سیکرٹری کو ہنگامی طور امریکہ سے طلب کر لیا گیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان راشند علوی نے سجاتا سنگھ کو ہٹائے جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار کو معاملے پر جواب دینا ہو گا۔ دریں اثنا یو این این کے مطابق بی جے پی نے کانگریس کی تشویش کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کابینہ کا ہے اور اس میں کوئی سیاست نہیں ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ سجاتا سنگھ کو ہٹانے کا فیصلہ کئی معاملات کو دھیان میں رکھ کر کیا گیا ہے۔ دریں اثنا نئی دہلی میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاتا سنگھ پاکستان سمیت اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات خوشگوار کرانے میں ناکام ہوئی ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھانہیں پائیں جب کہ وہ امریکہ کے ساتھ کئی معاملات نپٹانے میں بھی ناکام ہوئی ہے اور امریکہ بھی اس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھا جب کہ اس مقابلیمیں نئے خارجہ سیکرٹری ایس جے شنکر نے امریکہ میں بہتر طریقے سے اپنے فرائض انجام دئے۔ 


سال 2005سے قبل کے کرنسی نوٹ تبدیل ہونے کا معاملہ 

پرانے نوٹ تبدیل کرنے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع 

نئی دہلی ۔29جنوری(فکروخبر/ذرائع)سال 2005سے قبل کے نوٹ تبدیل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا (RBI)نے نوٹ بدلنے کے سلسلے میں کئی برس قبل فیصلہ لیا تھا تاہم بعد میں نوٹ بدلنے کی تاریخ جنوری 2015تک ٹالدی گئی تھی لیکن اب آخری تاریخ میں آخری تاریخ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ نئی دہلی میں RBIکے حوالے سے میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ 2005سے قبل کے کرنسی نوٹوں کی بہت بڑی تعداد ہے جن کے بدلے اب نوٹ فراہم کئے جائیں گے۔ یو این این کے مطابق اس سلسلے میں تمام بینکوں کو آر بی آئی کی طرف سے تمام ضروری ہدایات دی گئی تھیں کہ جنوری 2015سے پرانے نوٹ وصول نہ کئے جائیں لیکن اب RBIنے 500اور 1000کے کرنسی نوٹوں کی بدلنے کی تاریخ 30جون 2015مقرر کی ہے۔

Share this post

Loading...