کچھ لوگوں کی غلطی کی وجہ سے پورے طبقے کو بدنام کرنا صحیح نہیں : بلقیس بانو

انہوں نے تنظیم کے ایک صدی مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل کے سلسلہ میں جو بھی سنا تھااس کے جیسا نہیں پایا ۔ چند لوگ معاشرے میں ایسے ضرور ہوتے ہیں جن کی وجہ سے پوری قوم اور معاشرہ کو بدنام کرنا غلط بات ہے ۔ انہو ں نے اقلیتی کمیشن انفارمیشن سینٹر کے قیام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو ملنے والی سہولیات فراہم کرائی جائے گی۔ مسائل کے بیان کے دوران انجمن کے جنرل سکریٹری جناب جوکاکو عبدالرحیم صاحب نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ تمام اداروں میں مسلم طلباء کی زیادتی ہونے کے باوجود انجمن کو اقلیتی شعبہ میں ابھی تک شامل نہیں کیا گیا اور اس سلسلہ میں جب دیڑ ھ سال قبل بنگلور کے اقلیتی دفتر میں معلومات اکھٹا کرنے کی لے گئے تو کسی نے بھی اس سلسلہ میں آگاہی دینا ضروری نہیں سمجھا،انہوں اس موقع پر اسٹاف کے اس رویہ پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ ایک تعلیمی ادارے کے جنر ل سکریٹری کے ساتھ یہ رویہ اختیار کیا گیاتو عام انسان تک کیسے اپنے حقوق تک رسائی کرپائے گا۔ چیر پرسن نے اپنے بیان کے دوران اس سلسلہ میں یقین دہانی کی کہ چونکہ کئی سارے لوگ اقلیت ہونے کا خصوصی فائدہ اُٹھانے کے لئے دفتر آتے جاتے رہتے ہیں تو وہ لوگ بھی آجاتے ہیں جن کے یہاں 15یا 25فیصد مسلم طلباء نہیں ہوتے، اور یہاں تو اس سے بھی زیادہ مسلم طلباء ہیں، ہم کو صرف درخواست لکھیں اس سلسلہ میں اقلیتی امور کے وزیر سے بات کرکے مسئلہ کردیں گے۔ اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے مہمان کی خدمت میں ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کے بنیادی سہولیات کی فراہمی پر زور دینے کی بات بھی کہی ۔ یادداشت میں جہاں ٹاؤن میونسپل کو نگر سبھامیں تبدیل کرنے کی بات کہی گئی ہے وہیں میڈیا کی جانب سے بدنام کیے جانے پر روک لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔چیر پرسن کے آمد کے موقع پر آئی بی میں تمام اقلیتی طبقوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کی گیا تھا جس میں اقلیتی طبقے میں سے جین ،عیسائی اور دیگر طبقات کے ذمہد اران بھی موجود تھے ، تمام لوگوں نے اپنے اپنے مسائل یہاں پر رکھے جس میں بالخصوص بجلی کے مسائل کے علاوہ ، اقلیتی تعلیمی اداروں میں سرکاری منصوبوں کے اجرائی میں نااہلی وغیرہ قابلِ ذکر ہے۔


کچھ لوگوں کی غلطی کی وجہ سے پورے طبقے کو بدنام کرنا صحیح نہیں : بلقیس بانو

بھٹکل :28جنوری (فکروخبرنیوز ) بھٹکل دورے کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں چیر پرسن بلقیس بانو نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں تمام دھرم اور طبقات کے لوگ پر امن ، آپسی بھائی چارگی کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں م۔ کچھ لوگوں کی غلط کی وجہ سے پورے سماج اور طبقہ کو ذمہ دار ٹہرانا ٹھیک نہیں ، گرفتار شدہ ملزمین پر لگائے جارہے الزامات اگر عدالت میں ثابت ہوئے تبھی جاکر وہ مجرم کہلائیں گے اور ان کو سزا ہوگی ، اگر بالخصوص ایک ہی جگہ پر اس طرح کی کارروائی ہوگی تو دیگر لوگوں میں تشویش کا پیدا ہونا لازم بات ہے ۔ حکومت کبھی بے قصوروں کے ساتھ ناانصافی ہونے نہیں دے گی۔ انہون نے مزید کہا کہ اقلیتی بورڈ کی جانب سے مسلم ، عیسائی جین ، بدھ وغیرہ کو سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ، اسی کی نسبت سے اقلیتی ذمہ داران کا ریاست بھر میں دورہ ہورہا ہے تاکہ ان کے مسائل کو سامنے رکھ کر حل کرسکیں ۔ ان کے لئے نئے نئے منصوبے بھی سرکار کی جانب سے جاری کئے جارہے ہیں ۔ اُردو میڈیم کے طلباء جن دشواریوں اور مسائل سے گذررہے ہیں ان کو بھی حل کرنے کے لئے فیصلے لئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر اقلیتی بورڈ کے سکریٹری نصرت اللہ بھی موجود تھے ۔

Share this post

Loading...