ملحوظ رہے کہ صبح آٹھ بجے مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی نے پرچم کشائی کی ۔اور اس سے قبل جامعہ کے طلباء نے مارچ میں بھی حصہ لیتے ہوئے خوبصورت لباسوں کے ساتھ جھنڈے کی سلامی لی ۔ طلباء نے یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے اردو اور انگریزی میں تقاریر پیش کیں اور یومِ جمہوریہ کی حقیقت سے طلباء کو آگاہی دی۔ پروگرام کا آغاز محمد مرفاد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نظامت کی ذمہ داری محمد عکراش اکرمی نے سنبھالی۔وہیں قریب ساڑھے آٹھ بجے علی پبلک اسکول میں علی پبلک اسکول کے نائب صدر جناب عبدالحمید صاحب نے پرچم کشائی کی ۔ طلباء نے مختصراً پروگرام بھی کیا جس میں علامہ اقبال کی نظم ننھے منے بچوں نے دلچسپ اندازمیں پیش کی۔ مولانا عبدالباری ندوی نے اس موقع پر طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے کی ضرورت ہے اور ایک اچھا چہری بن کر زندگی گذاریں ۔ ساتھ ساتھ ہی ہمیں اس بات کی بھی کوشش کرنی چاہیے کہ ہم پورے ملک کا نام روشن کرنے میں پیش پیش رہیں اور اس کے لئے کوشش کرتے رہیں۔
Share this post
