انہوں نے کانگریس حکومت کے ترقیاتی کاموں کو بھی یہاں گنواتے ہوئے کہا کہ عنقریب ڈرینیج کا مسئلہ بھی حل کردیا جائے گا۔ بھٹکل رکن اسمبلی منکال وائیدیا نے بھی حکومتی ترقیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے سرکاری کالج کی ذاتی عمارت کے لیے حکومت کی جانب سے بجٹ منظور ہونے کے باوجودجگہ نہ ملنے کی شکایت کردی اور کہا کہ اسی وجہ سے تعمیراتی کاموں کا آغاز نہیں ہوپایا۔ اس موقع پر سرکاری افسران کے علاوہ علاوہ مختلف تنظیموں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
Share this post
