مظفر پور : کم از کم ایک درجن ہلاک ، پچاس گھر جل کر راکھ ؛ فی الحال حالات کشیدہ مگر قابومیں

اس سلسلے میں سریا تھانے میں ایڈوکیٹ محمد وصی احمد کے بیٹے وکی کے خلاف ایک ایف آئی درج کرا ئی گئی تھی ۔کل دوپہر بعد وصی احمد کے گھر کے قریب ایک کھیت میں جب بھارتیندو ساہنی کی لاش ملنے کے موقع پر پہونچی مشتعل بھیڑ نے گاوں کو نذر آتش کر دیااور دیکھتے ہی دیکھتے پچاس گھر جل کر راکھ ہو گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ گاوں کی اہم شاہ راہ کو بند کر کے گاوں کو آگ کے حوالے کیا گیا ہے ، جان بچا کر کچھ لوگ بھاگنے کی کو شش میں کچھ لوگوں کی جل کر موت ہو گئی ۔

بھیڑ کو قابو کرنے میں پولیس ناکام رہی

پولیس کا کہنا ہے کہ راستہ بند ہونے کی وجہ سے موقع پر پہونچنے میں دشواری پیش آئی تب تک پورے گاوں کو شر پسندوں نے جلا ڈالا ۔فی الحال حالات کشیدہ مگر قابومیں ہیں ، متاثرہ علاقے میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے ۔پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر نگرانی کر رہے ہیں۔ اس درمیان یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ ملزم وکی کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔

Share this post

Loading...