جواں سال محمد رضا سید حسینا کی حادثاتی موت

رات میں راستے پر آمد ورفت نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دیر وہ اسی حالت میں پڑا رہا ۔ کل رات ہی مقامی سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اس نو جوان کو سخت زخمی حالت میں منگلور منتقل کیا گیا جہاں آج اس کاعلاج جاری تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کے سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے دماغ اپنا کام نہیں کرپارہا تھالیکن اسی حالت میں وہ دوپہر تک اسپتال میں زیر علاج تھا۔ ڈاکٹروں نے علاج بے سود ہونے کی وجہ سے گھر منتقلی کی صلاح دی۔آج قریب المغرب اس کو بھٹکل کے بھٹکل ویلفیر اسپتال لایا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ بھٹکل ویلفیر اسپتال پہنچنے تک بھی نوجوان کی جان باقی تھی جس کے کچھ دیر بعد ہی اس نے دم توڑدیا۔ فی الحال نوجوان کا پوسٹ مارٹم کے لیے بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے ۔ پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی تدفین عمل میں آئے گی ۔

Share this post

Loading...