۔قارئین نوٹ کرلیں کہ مولوی وسیم جامعی نے امسال جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور سے عا لمیت مکمل کی ہے اور محلے کے پہلے عالم دینِ ہونے کے ناطے ان کے اعزاز میں اہلِ محلہ نے یہ اعزازی نشست مسجدِ عائشہ میں سجائی تھی۔ جلسہ کے مہمانِ خصوصی وصدر مولانا محمد افضل ندوی نے مولوی وسیم جامعی کو خصوصی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر اہلِ محلہ نے خصوصی انعامات سے نوازا ۔ اس مختصر سی تقریب کا آغاز محمد توفیق کی تلاوت سے ہوا اور نظامت کے فرائض مولانا سمیع اللہ ندوی نے انجام دئیے ۔ صدرِ جلسہ کی دعا پر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔
Share this post
