اصلاحِ معاشرہ اور دیگر جمعہ خطبات کے لیے بھٹکل و مضافات کے مساجد میں فارغینِ جامعہ کے استفادہ کے دائرے کو وسیع کرنے کے سلسلہ میں بھی غوروخوص کیا گیا۔نشست میں شریک مختلف ابناء نے اپنی اپنی رائے پیش کی ۔ ۔ قریب ڈھائی بجے دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہونچی ۔
بھٹکل گورمینٹ ہسپتال میں بلڈ بنک ریفریجریٹر کا افتتاح
بھٹکل 15؍ اگست (فکروخبرنیوز) آج شام ساڑھے چھ بجے یہاں کے سرکاری اسپتال میں بلڈ بنک ریفریجریٹر کا افتتاح وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن وٹورزم آروی دیش پانڈے کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ ان کے ساتھ بھٹکل رکن اسمبلی منکال ویدیا بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے اس کو عطیہ کرنے والے جناب سی اے خلیل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اب لوگوں کو خون کے لیے زیادہ دوڑ دھوپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
Share this post
