غیر مسلموں کو اخلاقی اور ایمانی پیغام پہونچائیں : مولانا عبدالباری ندوی

مولانا موصوف نے جنگ آزادی میں علماء کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس میں علماء کرام کا بڑا حصہ رہا ہے اور وطن سے محبت کا ثبوت پیش کیا ہے ۔ لہذا اس موقع پر ہمیں برادرانِ وطن کو اخلاقی اور ایمانی پیغام پہونچائیں اور ان کے سامنے اسلامی تعلیمات پیش کریں یہ ہمارا حق ہے ۔ اس موقع پر نائب مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی ، مولانا عمیر خلیفہ ندوی اور امسال عا لمیت سے فراغت پانے والے طلباء موجود تھے ۔ 

تمام طبقہ کے لوگ یکجہتی اور بھائی چارگی کے ساتھ ملک کی ترقی میں حصہ لیں
بھٹکل رکن اسمبلی منکال ویدیا کا یومِ آزادی کے موقع پر اہلِ بھٹکل سے اپیل 

بھٹکل15اگست (فکروخبرنیوز ) آپس میں ایک ہوکر رہیں ، اور بھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہوئے ملک کی ترقی میں حصہ لیں، ان باتوں کا اظہار بھٹکل رکن اسمبلی منکال ویدیا نے کیا وہ یہاں آج صبح پولس گراؤنڈ میں شہر بھٹکل کے تمام تعلیمی اداروں کی جانب یومِ آزادی کے خصوصی پریڈ اور پھر پرچم کشائی کے بعد جلسہ کی صدارتی کلمات میں عوام سے مخاطب ہوکر خطاب کررہے تھے،موصوف نے اس موقع پر اپیل کی کہ ہر سماج کے فرد کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے اور پھر اور غریب و پچھڑے طبقات کے احباب کی ترقیات کے لئے امداد کریں۔ ملحوظ رہے کہ آج یومِ آزادی کے موقع پر شہر کے تمام تعلیمی، سماجی و فلاحی اداروں کے علاوہ سرکاری اداروں میں پرچم کشائی کے ذریعہ آزادی کی خوشیاں لوٹی گئی۔ ساڑھے سات سے سوا آٹھ بجے کے درمیان اکثراداروں میں پرچم کشائی کی گئی۔ اسلامیہ اینگلو اُردو اسکول ،بھٹکل تعلقہ پنچایت، مجلس اصلاح وتنظیم ، بلدیہ، تحصیلدار دفتر کے علاوہ انجمن کے تمام ذیلی تعلیمی اداروں ، میں پرچم کشائی کی گئی۔ بھٹکل انتظامیہ کی جانب سے پولس گراؤنڈ میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب سجائی گئی جس میں انتظامیہ پولس، اسکولی طلباء نے حصہ لیا۔ پولس اور طلباء کے خصوصی دستوں نے شہر کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر وی رام پرساد منوہر نے سلامی لی اور پھر پرچم کشائی کی۔اخیر میں اس خصوصی تقریب میں تعلیمی میدان میں آگے بڑھ کر حصہ لینے والے اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو اعزازی تہنیات سے نوازا گیا۔ اس تقریب سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہر کے کئی احباب شریک تھے۔ 

تمام تصاویر فوٹو گیلری میں ملاحظہ فرمائیں

 

Share this post

Loading...