پربھاکر آچاریہ کو جان بوجھ کر قتل کیا گیا تھا: کنداپور پولس

مہلوک پربھار کر آچاریہ جو کہ کنداپور کے نوجاڑید علاقے کے مقیم ہے وہ اپنے دوست، سندر پجاری، راجو پجاری، سنتوش پجاری اور ناگراج پجاری کے ساتھ 10اگست کو کنداپور کے جنگل میں شکار کے لیے گیا تھا، ہلاکت کی تصدیق کے بعد مہلوک پجاری کا بھائی پولس تھانے میں یہ کیس درج کیا تھا کہ یہ حادثاتی موت نہیں بلکہ اس کا قتل کیا گیا ہے، پولس نے اس بیان پر مہلوک پجاری کے چاروں دوستوں کو گرفتار کرکے تحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوستوں نے مل کر پوری منصوبہ بندی کے ساتھ آچاریہ پجاری کا قتل کیا تھا۔ قتل کے لئے استعمال میں لائی گئی بندوق کو پولس نے ضبط کرلیا ہے،12اگست کو کولور پولس نے کنداپور پولس تھانے میں ملزمین کو پیش کیا تھا جہاں عدالت نے 24اگست تک ملزمین کو عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ 

اُستانی کے ساتھ زیادتی کرنے والا شاگرد کیرلا میں گرفتار 

وٹلا(منگلور) 13اگست (فکروخبرنیوز ) گھر جارہی اپنی استانی کے ساتھ زیادتی کرنے کی ناکام کوشش کرنے کے بعد ایک ہفتے پہلے فرارہونے والا ملزم کو بالآخر پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔اطلاع کے مطابق پیرووائی نامی علاقے کے قریب واقع کمبلا کوڈی نامی دیہات کی مقیم ایک ٹیچر بس سے اُتر کر اپنے گھر جارہی تھی کہ اسی علاقے کا مقیم رنجت مارلا نامی نوجوان اس کا راستہ روک کر اس کے ساتھ زیادتی کئے جانے کی کوشش کی تھی ۔ واردات کے متعلق کسی کو اطلاع دئے جانے کے نتیجہ میں جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی تھی۔ اس سلسلہ میں متاثرہ استانی نے پولس تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔ واردات کے ایک ہفتہ کے بعد ملزم کو کیرلا کے بایار و نامی علاقے کے قریب گرفتا رکرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا ، جہاں عدالت نے عدالتی تحویل میں دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔ 

Share this post

Loading...