یہ معاملہ منگلورکے باہری حدود کوتھیتور نامی علاقے میں اتوار کی رات کو پیش آیا ہے، فوجیوں کے غنڈہ گردی کے پیش نظر 5نوجوان زخمی ہوگئے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ معمولی بات کو لے کر سیکیوریٹی فورس کے نوجوا ن غصے میں آگئے تھے ، کسی انجان آدمی کی جانب سے ان کے رہائش گاہ پر پتھر پھینکے جانے کا بہانہ بنا کر مقامی لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بائیک ڈرائیور آصف( 20) کو روک کر خوب پیٹنے کے بعد اس کے دوست نیا ز کو بھی بری طرح مارا۔ نیاز اور آصف اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ حملے میں زخمی جائسن پنٹو نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے جارہے تھے کہ اچانک فورس کے نوجوانوں نے کار کو روکا اور پیچھے دھکیلنے لگے ، پھر کار پر پتھراؤ شروع کردیا۔ پنٹو ، نیاز اور آصف نے الگ الگ اپنے اپنے کیس پولس میں درج کیا ہے۔ جب کہ سی آئی ایس کے سینئر کمانڈر انل بالی سے اس سلسلہ میں پوچھے جانے پر انہوں نے یقین دہانی دی ہے کہ اگرا س طرح کا معاملہ سامنے آتا ہے تو پھر متعلقہ نوجوان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Share this post
