خودسوزی کرلینے والی لڑکی شناخت بومنہلی کے بی جے پی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ستیش ریڈی کی بیٹی گنگنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق گنگنا نے اس واردات سے ایک گھنٹے پہلے اپنی بہن پریرنا سے جھگڑا کرنے کے بعد گھر کے پہلی منزل پر واقع اپنے کمرے میں چلی گئی تھی ۔ رات قریب نو بجے جب ماں نے کھانے کے لیے اپنی بیٹی کو آواز دی اور بار بار کے آواز پر جب جواب نہیں ملا تو دروازہ توڑ دیا گیا اس وقت لڑکی کو پنکھے سے لٹکتا ہوا پایا گیا ہے۔ پولس کو اطلاع کئے جانے کے بعد قریب رات دیڑھ بجے پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کی لاش کو وارثین کے حوالے کیا گیا ہے، گنگنا کے کمرے میں پولس نے چھان بین کی تو کوئی ڈیتھ نوٹ دریافت نہیں ہواہے ، جب کہ لڑکی کے والدین سے پولس نے مکمل چھان بین کرنے کے بعد غیر فطری موت کے سیکشن میں کیس درج کرلیا ، اخبارات میں چھپے رپورٹ کے مطابق گنگنا کے باپ کو اس بات کی اطلاع ملی تھی کہ ایک لڑکا گنگنا سے دوستی بڑھا رہا ہے ، اس بات کو لے کر کچھ دن قبل رکن اسمبلی ستیش ریڈی نے متعلقہ نوجوان کے گھر جاکر اس کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ کی تھی ، بتایا گیا ہے کہ اس بات کو لے کر بھی گذشتہ کئی دن سے گنگنا مایوس لگ رہی تھی۔ بومنہلی پولس تحقیقات کررہی ہے۔
Share this post
