تفصیلی واقعہ کے مطابق محمد وسیم نے اپنے گھر سے دس قدم کے فاصلہ پر اپنی کار کھڑی کرکے گھر میں لوٹ گئے تھے کہ اس کے کچھ ہی دیر بعد ایک عورت نے اطلاع دی کہ اس کے کار کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے اور پہیہ کی ہوا بھی نکال دی گئی ہے۔اطلاع کے بعد کارکا جائزہ لیا گیا تو کار میں موجود ایپل آئی فون اور گیارہ ہزار نقدی غائب تھے جنکی جملہ مالیت کا اندازہ 35ہزار روپئے لگایا گیا ہے ۔ عورت سے مزید تفتیش کی گئی تو محلے کے ایک ٹولی کی جانب سے یہ واردات انجام دئے جانے کا الزام ہے۔ جن کی شناخت مہیش اور ناگراج کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ نشہ کی حالت میں دھت تھے اور گھر جانے کے دوران انہوں نے یہ واردات انجام دی ہے ۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ تادمِ تحریر ابھی تک ملزموں کو حراست میں لئے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے جب کہ ٹاؤن پولس تھانے میں یہ معاملہ درج کیا جاچکا ہے۔
![]()
![]()
![]()
Share this post
