جبکہ پاکستان میں امکاناً عید جمعے کے روز منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، مشرق وسطیٰ، امریکا، مسلمان افریقی ممالک، برطانیہ کے بعض حصوں اور کئی دوسرے یورپی ملکوں بشمول جرمنی و فرانس میں جمعرات کو عیدالفطر منائی گئی۔ جرمنی میں ترک نژاد کمیونٹی کے تیس روزے مکمل ہونے کے بعد جمعرات کوعید الفطر منائی گئی۔ امریکا اور یورپ میں بھی کئی مسلمان کمیونٹیوں نے تیس روزے مکمل کیے ہیں ۔البتہ وہ لوگ جنہوں نے سعودی عرب کی پیروی میں روزے رکھے ہیں، ان کے حصے میں انتیس روزے آئے ہیں۔ پاکستان میں عیدالفطر کو میٹھی عید کہا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں ایسا تاثر بھی پایا گیا تھا کہ رمضان کا چاند دیکھنے میں غلطی ہوئی ہے اور منگل کے روز شوال کا چاند دکھائی دے سکتا تھا لیکن حکومتی رویت ہلال کمیٹی نے منگل کی شام واضح کیا کہ نیا چاند ظہور میں نہیں آیا لہٰذا بدھ کے روز کمیٹی اپنا اجلاس دوبارہ منعقد کرے گی۔ اگر سعودی عرب میں منگل کو چاند نظر آ جاتا تو عید کی صورت میں دو شوال کو قضا روزہ رکھا جاتا۔ ایسا تقریباً تیس برس قبل بھی ہوا تھا۔ اس مناسبت سے حتمی فیصلہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے سامنے آیا تھا۔ پاکستان میں عید امکاناً جمعے کے روز ہے۔ سارے پاکستان نے ایک ہی دن سے رمضان کا آغاز کیا تھا۔ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ عیدالفطر بھی سارے ملک کے ساتھ منائی جائے۔ پشاور میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں بھی رمضان کا آغاز پاکستان کے ساتھ ہوا تھا اور غالب امکان ہے کہ جمعہ کے روز ان دونوں ملکوں میں عید منائی جائے گی۔ گوآنتانامو بے کی جیل میں مقید مسلمان قیدیوں کے لیے امریکی فوج کی جانب سے رمضان کے آخری روزے اور عید کی مناسبت سے خصوصی افطاری کا انتظام کیا گیا۔ فوج کی جانب سے مسلمان قیدیوں کو چھوٹا گوشت، روٹی، کھجوریں اور شہد دیا گیا۔ اس کے بعد اگلے تین دن خصوصی روایتی ڈنر بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر نمازِ عید کے لیے اضافی ایک گھنٹہ دیا جائے گا۔ جیل کے ترجمان نیوی کیپٹن رابرٹ ڈیورنڈ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ رمضان ماضی کے مقابلے میں زیادہ پرسکون رہا۔
گوآنتانامو بے کی جیل میں مقید مسلمان قیدیوں کے لیے افطار پارٹی دینے کا یہ ڈھونگ دراصل مسلمانوں کو جھوٹا دلاسہ دینا ہے اور اپنی بدنامی پر پردہ ڈالنے کے لیے میڈیاکا سہار ا لے کر بیانات جاری کئے جارہے ہیں ، اس خبر میں کتنی سچائی ہے خداجانے مگر اگر سچ ہے تو واقعی یہ ایک دھوکہ ہے
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
Share this post
