حرام کمائی سے اجتناب کیجئے ورنہ اولاد کو بھیگ مانگتے دیکھیں گے

ان باتوں کا اظہار جامع مسجد بھٹکل کے امام و خطیب حضرت مولانا عبدالباری ندویؔ نے کیا وہ یہاں بھٹکل جامع مسجد میں عید الفطرکے نماز و خطبہ کے بعد مصلیوں کے ایک جم غفیر سے خطاب فرمارہے تھے ۔ خطیب موصوف نے خطاب کے آغاز میں جہاں عید الفطر کی مبارکبادی پیش کی اور روزوں، نمازوں کے قبولیت کے دعا کے بعد اس بات کا احساس دلایا تھا کہ ہم سرکش نہیں ہم باغی نہیں بلکہ ہم گنہہ گار ہیں ہم قصور وار ہیں اللہ ہمیں معاف فرمائے۔ اللہ ہی کے فضل سے نمازو روزے اور عبادت کی توفیق ہوئی ، اللہ اس سے قبول فرمائے، مولانا موصوف نے اس کے بعد شہر کے اہم سلگتے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے خبرادار کیا کہ اگر حرام کمائی سے اجتناب نہیں کیا گیا تو آئندہ آنے والی نسل برباد ہوجائے گی۔ واقعات کے پسِ منظر میں مولانانے حرام کمائی سے پیدا ہونے والی نحوستوں کااور بربادی کا تذکرہ کیا۔ جس میں عمر بن عبد العزیز ؒ کے فرزندان کا تذکرہ کیا کہ کتنی کم مقدار میں ان کو میراث ملی اور پھر ایک دن آیا کہ بادشاہ کے بچے بھیگ مانگ رہے تھے اور حضرت عمر بن عبد العزیز ؒ کے فرزندان کثیر مقدارمیں صدقہ و خیرات کررہے تھے اور فقیروں میں باشاہ کے فرزندان تھے۔ مولانا موصوف نے اخیر میں والدین کو بچوں کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سولہ ، سترہ سال کے عمر کے بچوں پر خصوصی دھیان رکھاجائے ، وقت کی تیزی اور مادیت ہمارے بچوں کو گناہوں کے دلدل میں پھنسارہے ہیں ،نوعمر نوجوان کس طرح کے اڈوں میں جارہے ہیں اور فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعہ فحاشی کے دلدادہ ہوچکے ہیں، یہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے امین ہیں، مولانا نے خواتین کے ڈرائیونگ کو لے کربھی تشویش کا اظہار کیا کہ محرم غیر محرم کی تمیز کئے بنا اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو غیروں کے حوالے کررہے ہیں، آگ اور تیل کو ایک جگہ جمع کررہے ہیں، ہمارے نزدیک پاؤ کلو گوشت کی تو قیمت ہے لیکن گھر کی بیٹی اور حیااور عزت کی قدر نہیں۔ مولانا نے نوجوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ تمہیں سے قوم کی سربلندی ہے ، آپ ﷺ کو نوجوان صحابہ نے اپنے دور میں تعاون کیا تھا۔ مولانا نے رمضان کے اختتام پر کہا کہ زندگی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے ،مولانا نے رمضان ہی کی طرح عبادات کو بقیہ ایام میں زندہ رکھنے کی تلقین ۔ملحوظ رہے کہ بھٹکل جماعت المسلین جامع مسجد صبح سات بجے ہی پر ہوگئی تھی ، اور اعلان کے مطابق ٹھیک وقت پر نمازعید کاآغاز ہوا۔ بیان کے بعد مولانا موصوف سے ملاقات کے لیے ایک جم غفیر ٹوٹ پڑا۔

20130808 082937

 

20130808 082913

20130808 082939

20130808 083041

20130808 084244

20130808 084213

Best wishes

BMJD

sandow adv

zafran

famco

Sunshine

Share this post

Loading...