عالم اسلامی کی خبروں پر خصوصی توجہ کے علاوہ ہر کالم سے وابستہ مضامین و خبریں پڑھنے کے قابل ہوتے ہیں،اسلامی معاشرے کی اصلاح کے لیے یہ بڑھتا ایک قدم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بھٹکل خلیج کونسل کے ذمہد ار رکن جناب عبدالرحمن صدیقی نے کیا وہ فکروخبر کے دفتر کے دورہ کے لئے خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل اور فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا ہاشم ندویؔ کے ساتھ دفتر میں تشریف لائے تھے ۔ موصوف مہمان نے اس موقع پر جہاں ویب سائٹ کے شہرت و مقبولیت کا تذکرہ کیا وہی ویب سائٹ کے ترقی کے لیے مزید مشورے بھی دئیے ۔ موصوف نے خلیج کی خبروں کی اشاعت کے تعلق سے کہا کہ یہ وہاں مقیم ہمارے ملک کے افراد کی ایک اہم ضرورت ہے ۔ درسِ قرآن اور درسِ حدیث کے کالم کا تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امت کو ایک پیغام ملتا ہے اور اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھائیں ۔ اس دوران فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم ندوی اور ایڈیٹر انصارعزیزندوی ؔ نے ویب سائٹ کا مزید تعارف کراتے ہوئے اور مزید اس میں جوڑے جانے والے کالم کا تذکرہ کیا اور ان کی اس آمدپر شکریہ ادا کیا ۔
Share this post
