یہ بات میں اپنے ہندو برادری کے سامنے رکھ کر ان کو بتاتا ہوں، آپ کی ہرشکایت کو دور کی جائے گی ، شہر میں امن و امان کے ساتھ بھائی چارگی کی ضرورت ہے اور اس میں آپ تمام لوگوں کا تعاون درکار ہے۔ ان باتوں کا اظہار بھٹکل رکن اسمبلی جناب منکال ویدیانے کیا۔ وہ یہاں رابطہ سوسائٹی کے بینر تلے خلیج کونسل کے زیرِ اہتمام منعقد کردہ این آر آئی خصوصی نشست میں ذمہ داروں کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے بعد بیان دے رہے تھے ، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ غلطی جس کسی کی بھی ہویا کسی بھی قوم کے فرد نے کیا ہو چاہے مسلم ہو یا ہندو وہ غلطی ہے۔ ہم کوشش کررہے کہ بلدیہ ، میونسپل دائرے میں پیش آرہے مسائل کو حل کریں ،ا س میں آپ لوگوں کا تعاون درکار ہے۔ رکن اسمبلی کے اظہار خیالات کے بعد مختصر سا وقفہ سوالات کے لیے دیا گیا تھا جس میں رکشہ پارکنگ مسئلہ اور حالیہ پیش آئے تازہ کشیدگی کے معاملہ کو بیان کیا گیا تو اس کے جواب میں رکن اسمبلی نے کہا اس بات کو لے کر غور وخوص کیا جارہا ہے کہ آیا رکشہ پارکنگ تعداد کو گھٹایا جائے یا پھر پارکنگ کی جگہ منتقل کی جائے ۔خلیج کونسل کے ،سکریٹری جنرل مولانا ہاشم ندویؔ کے استقبالیہ و شکریہ دونوں کلمات پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
Share this post
