اس موقع پر ڈاکٹر عالیہ نازنین نے یہاں فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلنک بچوں کے علاج کے لیے مخصوص ہوگا، چونکہ نو زائیدہ بچوں کی اسپیشلسٹ ہیں تو خاص کر ان بچوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی، معمولی سردی زخام کے لے کئی ڈاکٹرس شہر میں ہیں، مگر وہ نوزائدہ بچے جو وقت سے پہلے پیدا ہوتے ہیں یا پھر عام وزن سے کم ہوتا ہے تو ان کو خصوصی علاج کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے میں وہ بھرپور تعاون کریں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر نوارلامین مصباح نے فکروخبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن میں زیادہ سے زیادہ 25مریض بچوں کو دیکھیں گے، تعداد کے آگے بڑھنے کی صورت میں اپائٹ منٹ نظام بنایا جائے گا، علاوہ ازیں رابطہ کا نام سن کر اکثر لوگ مفت تصور کرتے ہیں بلکہ یہاں ہر مریض پر باقاعدہ فیس لی جائے گی اور بھرپور خدمت کرنے کی کوشش کی جائے گی۔۔ملحوظ رہے کہ ڈاکٹر عالیہ نازنین زوجہ ڈاکٹر نوالامین مصباح New born (نوزائیدہ) بچوں کی ماہر ہیں اور جدہ کے نیشنل گارڈ اسپتال میں خدمت انجام دے رہی تھیں، اب پوری طرح فارغ ہوکر شہر بھٹکل میں اپنے ذاتی کلنک کے ذریعہ خدمت خلق کی نیت سے خدمت انجام دیں گی۔مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔08385226001
Share this post
