توکور جمعہ مسجدپر شرپسندوں کی جانب سے پتھراؤ: پولس کا سخت بندوبست

اطلاع کے رات قریب بارہ بجے ایک سینٹرو کار میں آنے والے شرپسندوں نے بیئر (شراب )کی بوتلوں کو مسجد کی کھڑکیوں کی جانب اُڑانا شروع کردیا۔ جس کی بنا پر کھڑکیاں ٹوٹ گئی اور مسجد کو نقصان پہنچاہے علاوہ پر امن ماحول میں کشیدگی پیدا کرنے کے ساتھ رمضان کے مہینے میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس طرح کی شکایت پنمبور پولس تھانے میں مسجد انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ نوجوانوں کو بے قابو ہوتے دیکھ، رکن اسمبلی محی الدین باوا، مسجد کے امام نے فوری مسجد پہنچ کر حالات کو قابو کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ہار جھپٹنے والے گروہ نے جب ہار کو نقلی پایا تو عورت کے منھ پر پھینک دیا

وٹلا 04اگست (فکروخبرنیوز ) کار میں سوار آئے ایک لٹیروں کے ایک گینگ کی جانب سے تنہاعورت کے گلے سے ہار جھپٹنے کے بعد اسے نقلی پاکر واپس عورت کے منھ پر پھینک کر فرار ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ْ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ دن دہاڑے سالیتور علاقے کے قریب پیش آیا ہے۔ کولناڈ دیہات کی سندری نامی عورت کل دوپہر کو تنہا ملازمت کے لیے بیڈی برانچ کی جانب جارہی تھی کہ سالیتور کی جانب سے وٹلا کی جانب آرہی کار اچانک اس کے قریب رکی اور پھر اس میں موجود ایک سوار سندری کے گلے میں ہاتھ ڈال کر ہار کھینچ لیا،عورت یہ دیکھ کر جب چلانے لگی تو اس دوران سونے کے بجائے نقلی ہار دیکھ کر لٹیرے واپس اسی عور ت کے چہرے پر ہار کو پھینک کر گالی گلو چ کرتے ہوئے فرا ر ہوگئے ہیں۔ خبر پھیلنے کے بعد آس پاس ناکہ بندی کی گئی مگر لٹیرے گرفت میں نہیں آئے ہیں۔

Share this post

Loading...