عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بائیک سوار سڑک کے کنارے سے جارہا تھا تو اچانک پیچھے سے تیزرفتار ٹرک نے ٹکر ماری جس سے عورت سڑک کے بیچوں بیچ گرگئی ۔ عورت کی چیخ سن کراور ناظرین و راہگیر کی آواز سے لاری ڈرائیور نے اپنی لاری پیچھے لینا شروع کی اسی درمیان عورت جوٹکراؤ کی وجہ سے زمیں پر گرگئی تھی اس لاری کے ٹائر عورت پر چڑھ گئے۔شدید زخمی عورت کی حالت نہایت نازک تھی ، بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کو منی پال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عورت اس دارِ فانی سے کوچ کرگئی ۔عورت کا شوہر موسیٰ دبئی میں برسرروزگار ہے اور شام تک بھٹکل پہونچنے کی امید ہے ۔ عورت نے اپنے پیچھے تین بچوں کو چھوڑا ہے جس میں سے ایک بچہ کی عمر چار مہینے بتائی جارہی ہے۔ زخمی ہونے والا نوجوان سلمان کا علاج کنداپور میں جاری ہے او ر اس کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے ۔ توقع ہے کہ عورت کی تدفین تراویح کے بعد عمل میں آئے گی ۔
![]()
Share this post
