طلباء کی تنظیم اے بی وی پی کامختلف مطالبات کو لے کر ریاست گیر احتجاج

اس طرح کا الزام لگاتے ہوئے اے بی وی پی تنظیم کے طلباء نے آج شہر میں احتجاج کرنے کے بعد یہ مطالبہ کیا ہے کہ فوری سی ای ٹی کے تمام مسائل کو حل کیا جائے۔ طلباء تنظیم کی جانب سے سرکار کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ہے جس میں کئی سارے مسائل کے تذکرہ کے ساتھ ساتھ اس کے حل کے لئے پرزور مطالبہ کیا ہے،۔تنظیم کا الزام ہے کہ سپریم کورٹ اسی مہینے کے 30تاریخ کو داخلہ کی آخری تاریخ کے طور پر اعلان کیا تھا، جس کی بنا پر ہزاروں انجینئرنگ میں داخلہ کے خواہش مند طلباء کے خواب چکنا چو رہوئے ہیں، ایک طرف دور کے شہروں کا قصد مشکل ہے تو دوری جانب قریبی کالج میں داخلہ ہونے کے باوجود سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے کالجس میں داخلہ کے لئے مہلت بھی نہیں ہے۔ اگر اس مہلت میں توسیع کردی جائے تو طلباء کو آسانی ہوگی،اس کے علاوہ سرکاری کونسلنگ سے پہلے ہی کامیڈ کے کونسلنگ کے زیادہ سے زیادہ روپئے بٹورنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اور خفیہ طوپر سیٹوں کو بیچنے کی مہم جاری ہے۔ سی ای ٹی انتظامیہ میں نہ ایسا کوئی نظام بنایا گیا ہے کہ شکایت کرنے والے اپنی شکایت کرسکتے ہوں۔ کامیڈکے کونسلنگ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ سرکاری کونسلنگ سے پہلے یہ امتحان لیا جارہاہے۔ اس سے ہزاروں طلباء سے روپیوں کی لوٹ کھسوٹ جاری ہے، اس طرح کا الزام اے بی وی پی تنظیم اپنے یادداشت میں لگایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ تیسرے مرحلہ کی کونسلنگ کی جائے تاکہ طلباء کو آسانی ہوسکے۔مختلف کالجوں میں جہاں طلباء سے روپئے بٹورے جارہے ہیں ان کے خلاف شکایت درج کرنے کے لیے مرکزی دفتروں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ جن طلباء سے افزود روپئے لئے جارہے ہیں ان کو وہ روپئے لوٹا دئے جائیں۔تمام آن لائن انتظامات کو بحال کیا جائے وغیرہ۔

 

Share this post

Loading...