اطلاع کے مطابق ہیسکام دفتر میں دھاوا بولنے والے مقامی باشندے دفتر میں گھس کر افسران پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے اپنا غصہ نکالا، اور پھر بار بار بجلی کٹوتی کی وجہ سے باشندوں سمیت تاجروں کو ہورہی پریشانی کی شکایت کی اس موقع پر احتجاجیوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہیسکام دفترکے سامنے احتجاج کرنے پر شکایت دور کرنے کا یقین دلایا گیا تھامگر اس کے باوجودبجلی کٹوتی میں نہ صرف دن بدن اضافہ ہورہا ہے جان بوجھ کر مقامی باشندوں کو پریشا ن کیاجارہا ہے۔ اس طرح کا الزام لگاتے ہوئے احتجاجیوں نے کمپیوٹر، کھڑکیوں سمیت 30ہزار مالیت کے اشیاء کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسی موقع پر منظر کی تصویر کشی کررہے میڈیا احباب وسنت بھٹ اور اچیوت کمار دونوں پر بھی حملہ کرتے ہوئے ان کے کیمرے کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس سلسلہ میں چتاکلا پولس تھانے میں پریس کلب کے کی جانب سے شکایت درج کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں پولس تین افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کررہی ہے۔
Share this post
