اطلاع کے مطابق یہ حادثہ اپن گنڈی کے پرنے بس اڈے عمارت میں کل شام پیش آیا ہے، اور چونکہ یہ حادثے کے وقت اسکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے بس اڈے پر طلباء کی کثرت تھی، اسی بنا پر اس حادثے کی وجہ سے بڑا نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کی شناخت نشمتا(16) عاشقہ (9) شعیب (16) سنکو (48) ونوتا (16) ہیمنت (15) میناکشی (30) محمد ارشاد(14) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جنکو قریبی اسپتا ل میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ بس منگلور سے سبھرامنیا کی جانب جارہی تھی۔محمد (38) اور محمد نوفل (15) سخت زخمی ہونے کی وجہ سے ان کو منگلور اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ اپریل ماہ میں گیس ٹینکر حادثہ اسی شہر پیرنے میں پیش آیا تھا۔
Share this post
