عطار محلہ اور ہیری کیری روڈ ’’ بورڈ‘‘ کو لے کرروایتی حریفوں میں تنازعہ

اطلاعات کے مطابق چند دن پہلے کچھ غیرمسلموں کے نوجوانوں نے ہیری کیری روڈ کے نام سے ایک بورڈ لگایا تھا جس پر اہل محلہ نے نہ صرف اعتراض کیا بلکہ مسلمانوں کی طرف سے عطار محلہ کے نام سے بورڈ کھڑا کیا گیا ۔ ہیری کیری اور عطار محلہ سے لے کر یہ معاملہ زور پکڑتا رہا ۔ بالآخرآج دوپہرمیں پولیس مداخلت کرتے ہوئے فوری دونوں بورڈ کو ہٹایا اور کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کولے کر تنازعہ کرنا اچھی بات نہیں ہے ۔ اس لئے دونوں فرقوں کے بورڈ احتیاطاً نکال دےئے گئے اور معاملہ ہیبلے پنچایت کے حوالے کیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہاں عطار محلے کا بورڈ پہلے سے لگاہو ا تھا، مگر بوسیدہ اور خستہ ہونے کی وجہ سے بورڈ نظر نہیں آرہا تھا۔اہلِ محلہ سے پوچھے جانے پر کسی کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ پنچایت میں روڈ کس نام سے موسوم ہے ۔

Share this post

Loading...