آزاد نگر کے امام شافعی محلہ میں راستوں کی خستہ حالی : کوئی پرسانِ حال نہیں

مزدور طبقے کے رہائش والا یہ علاقہ کا جغرافیائی نقشہ دیکھا جائے تو اندرداخل ہونے سے پہلے یہ محسوس ہوتا ہے کہ اچھے علاقے میں ہیں جیسے ہی اندرداخل ہوتے ہی کسی جنگل میں قدم رکھنے کا احساس ہوتاہے ، یہاں کچھ دن قبل تراویح کے موقع پر دس فٹ لمبا اژدھا دھر لیا گیاتھا، اہلیانِ محلہ نے فکروخبر دفتر پہنچ کر محلے کے سلسلہ میں کی جانے والے ناانصافی کے سلسلہ میں تفصیلات سے سنایا تھا، یہاں کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ محلے کے پنچایت ممبران اپنے اپنے محلے میں راستے اور دیگر سہولیات کو منظور کروار ہے ہیں اورغریب علاقوں سے صرفِ نظر یہاں ، غریب علاقوں کو منظور ہونے والے سرکاری منصوبے بھی اپنے ہی علاقے کے لئے منظور کروراہے ہیں، بوڑھے ، عورتیں ، اسکول جانے والے طلباء، اور رات میں شبینہ مکتب جانے والے طلباء کے لیے محلے بجلی اور راستے بوسیدہ اور خستہ ہوجانے کی وجہ سے کئی ساری تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے ا س سلسلہ میں محلے کے پنچایت ممبران سے شکایت کرنے اور اپنی سہولیات کو سامنے رکھنے کے سلسلہ میں کہا گیا تو کوئی بھی ہماری آواز پنچایت تک پہنچانے والا کوئی نہیں۔ بارش کے پانی کے لیے کوئی نالہ نہیں ہے ۔محلہ کے نوجوانوں نے کئی دنوں کی محنت کے بعد بنائے نالے پر ایک گھر کے کنٹراکٹر نے مٹی ڈال رکھی تھی جس کی وجہ سے راستہ تنگ ہونے کے ساتھ ساتھ پانی جانے کا راستہ بھی بند ہوگیا ۔ پچھلے کئی مہینوں سے مٹی ہٹا نے کی درخواست کرنے پربھی وہ اپنی ضد پر اڑا ہوا ہے ۔ ان ہی جیسے مسائل سے تنگ آکر بالآخرمحلے والوں نے جالی پنچایت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد محلہ کی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا جائے ۔ پنچایت کے ذمہ داران نے موقعہ واردات کا معائنہ کرتے ہوئے اپنے بہترین اسلوب میں محلہ والوں کو تسلی دی اور کہا کہ بارش کا موسم ختم ہوتے ہی کام شروع کیا جائے گا ۔ محلہ والوں کا کہنا ہے کہ ان کے یہاں سے منتخب شدہ ممبر خلیل احمد اس معاملہ میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ہے ۔پنچایت کے ذمہ داران نے بھی اس موقع پر خستہ حالی کا الزام محلہ کے ممبر کے سرپر تھونپتے ہوئے اپنا پلو جھاڑنے کی ناکام کوشش کی ہے اورممبران کا کہنا تھا کہ شافعی محلے کے ممبر خلیل اگر پنچایت اجلاس میں شریک ہوکر اپنے مسائل رکھے تویہ مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے مگر وہ گذشتہ کئی مہینوں سے اجلاس میں شریک ہی نہیں ہورہے ہیں ، اس بیچ جب محلہ والو ں نے احتجاج کے بعد جب ممبر خلیل سے پوچھا تو انہوں نے صاف طو رپر جواب دیا ہے کہ ہمارا تعلق امام شافعی سے نہیں ا ور نہ ہی میں امام شافعی محلہ کا ممبرہوں۔
بحرکیف جائے احتجاج پر پہنچے تمام پنچایت ممبران کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کو غریب علاقوں سے کوئی مطلب نہیں، یہ لوگ صرف ووٹ کے لیے کافی ہیں،باقی سب ترقیاتی کام اپنے محلوں کے لیے مخصوص کرلیں گے۔ اب امام شافعی کے مقیمین کا ماننا ہے کہ اگر اگلے دنوں میں یہ سلسلہ ایسا ہی رہا تو ممبرانِ پنچایت کے گھروں کے سامنے بھوک ہڑتال شروع کردیں گے۔ 

26072013256

 

26072013251

26072013254

 

Share this post

Loading...