مسلم طالبہ کی چوٹی کھینچ کر چھیڑ خوانی کرنے کی مذموم کوشش

لڑکی نے اس بات کی اطلاع جہاں اپنے بڑے بھائی کو کی وہیں کالج میں زیرِ تعلیم مسلم طلبہ نے چھیڑخوانی کرنے والے طالب علم کو آڑے ہاتھ لینا چاہا، اس کو دیکھ اے بی وی پی کے اراکین ملزم کے پشت پنا ہی کرنے لگے اس طرح مسلم طلبہ اور اے بی وی پی تنظیم کے طلباء کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے شکایت کئے جانے پر پولس فوری کالج پہنچ کر حالات کو قابو کرنا چاہا اور پھر ملزم راجنیت سمیت کچھ طلباء کو گرفتارکرکے لے گئی۔ جب کہ اس جھڑپ میں چار طلبہ کو معمولی زخمی پہنچے تھے۔ انسپکٹر جنرل آف پولس ، سی ہیچ پرتاپ ریدی اور سپرنٹنڈنٹ آف پولس ابھیشک گویل نے بھی جائے حادثہ کا معائنہ کیا ۔ ملزم کو گرفتار کئے جانے کے خلاف اے بی وی پی کے طلبہ پولس تھانے پہنچ کر ہنگامہ مچانے لگے اور احتجاج پر اُتر آئے اس کو دیکھ کر پولس نے ہلکی سی لاٹھی چارج کرتے ہوئے طلباء کومنتشر کیا ہے ، جب کہ پولس تھانے میں متاثرہ طالبہ کی جانب سے دئے گئے بیان کے پیش نظر کیس درج کرلیا گیا ہے۔

trivial26july 2013  3

trivial26july 2013  6

 

Share this post

Loading...