وہ شہر بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے بات کررہے تھے۔ یہ افتتاحی تقریب سرکار ی اسپتال میں خواتین کے لیے مخصوص پردے والے وارڈ کے افتتاح کے بعد منعقد کی گئی تھی۔ رکن اسمبلی نے اس موقع پر جہاں اس وارڈ کے لیے امداد کرنے والے جناب یونس قاضیا کا تذکرہ کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا وہیں جناب حسن برماور کی کوشش کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں کے جددجہد سے منصوبہ اپنے اختتام کو پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ اگلے مہینے15اگست کو بلڈ بینک کا بھی افتتاح کیا جائے گا اور یہ بھی شہر کے مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ہورہا ہے۔ اس موقع پر جناب حسن برماور صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
![]()
![]()
Share this post
