بلدیہ سرکاری سواری کے ڈرائیور پر جان لیوا حملہ : ڈرائیور شدید زخمی

اطلاع کے مطابق زخمی ڈرائیور کی شناخت اشوک نگر کوراگپا کمپاؤنڈ کے مقیم روہت(26) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے،یہ سرکاری گاڑی ٹھیکے پر چلایا کرتا تھا۔کل صبح بلدیہ افسران کو ان کے گھروں سے لانے کے لیے جارہا تھا کہ 2بائیک پر سوار شدت پسند لوگ تیز دھار ہتھیار سے اس پر حملہ کردیا جس کی بنا پر گردن اور ہاتھ بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔اس موقع پر لوگوں کو جمع ہوتے دیکھ حملہ آور فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاع ملی ہے کہ حملہ وجہ سے اراضی معاملہ تھا۔ برکے پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ حملہ میں موجود شائیلیش نامی حملہ آور کی جان پہنچان ہونے کی بات بتائی گئی ہے۔ معاملہ درج کرنے کے بعد پولس تفتیش کررہی ہے۔

Share this post

Loading...