اسی مناسبت سے 23جولائی 2013ء بروز منگل ایک بڑی تقریب میں گورنر کرناٹک عزت مآب ہنس راج بھردواج کے ہاتھوں گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا ۔ اردو ڈیپارٹمنٹ کرناٹکا اسٹیٹ اوپن یونیورسٹی کی چیئر پرسن محترمہ بلقیس بانو صاحبہ نے فکروخبرکو بیان دیتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ مذکورہ اجلاس میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم آروی دیش پانڈے خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک رہیں گے ۔ اس کے علاوہ پروفیسر سمیر کمار داس وائس چانسلر نارتھ بنگال یونیورسٹی (ویسٹ بنگال ) اس اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے ۔ کرناٹکا اسٹیٹ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایم جی کرشنن بھی شریکِ اجلاس رہیں گے ۔ یہ اجلاس زیرِ صدارت گورنر کرناٹک عزت مآب ہنس راج بھردواج منعقد ہوگا،یہ اجلاس کلا مندر ، فنکشن ہال ، میسور بتاریخ 23جولائی 2013ء بوقت : صبح 11:30بجے منعقد ہوگا۔
Share this post
