آزاد نگر امام شافعی مسجد کے قریب 10 فٹ لمبا اژدھا دھر لیا گیا

فکروخبر کو بتایاکہ کل رات نماز کی نیت سے مسجد کی جانب آرہے تھے کہ اچانک عورتوں کا شور سنا گیا کہ اژدھا علاقے میں گھس گیاہے،چونکہ یہ علاقہ پسماندہ اور پھر بجلی کے سہولیات سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ راستے وغیرہ درست نہیں ہے اور گلی کا آخری سرا جنگلات سے جڑا ہوا ہے تو اس طرح کے جنگلی ریگنے والے جانوروں کا رہائشی علاقے میں گھسنے کا ہمیشہ خدشہ رہتا ہے ، کل اندھیرے میں بڑی تکلیف سے اژدہے کوپکرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ، جب کہ اس سے پہلے بھی یہاں اژدہوں کو پکڑا گیا ہے۔ مگر یہاں کے مقامی ممبران پنچایت کو بار بار اس جانب توجہ دلاتے ہوئے راستہ درستگی اور سڑک بجلی کی سہولیات کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلہ میں درخواست کی گئی مگر وہ لوگ اپنے ہی دنیا میں مست ہیں ،ا ور ممبران ہونے کا کوئی فائدہ علاقے کونہیں ہورہا ہے ،عوام کا ماننا ہے کہ کیا بھلا یہ ممبران پنچایت کبھی یہاں کے علاقوں کے مسائل حل بھی کرپائیں گے یا پھر عوام کو احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔

20130718 221836

 

20130718 221918

Share this post

Loading...