اطلاع کے مطابق سالیتور نامی علاقے کے جانب جارہی ویلنکنی نامی نجی بس پتورکی جانب سے نکل پڑی۔ نہرو نگر سے وویکا نند کالج کے طلباء بس پر سوار ہوئے، آگے پولیہ نامی علاقے کے قریب پہنچتے ہیں ایک اوررٹیک بس سے بچنے کے چکر میں سامنے سے آرہی غیر رجسٹرڈ لاری سے ٹکراگئی۔ بس ڈرائیور کی شناخت بالا کرشناکی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جس کی حالت نازک ہے۔ بس میں موجود وویکا نند کالج کے ، دویا، اننیا، سمیت جملہ 12طلباء کو چوٹیں پہنچی ہیں۔ یہاں کے سرکاری اسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔کیس درج کرلیا گیا ہے۔
![]()
Share this post
