حملہ آورشرابیوں کی شناخت آٹوڈرائیور پمی عرف پروین، پرکاش، روہن کی حیثیت سے کرلی گئی جب کہ ٹولی میں موجود دو مزید ملزموں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ اطلاع کے مطابق کنداپور اہم شاہراہ ہیماڑی میں موجود جیول پارک نامی بار میں یہ ٹولی داخل ہوئی اور پھر شراب نوشی کے بعدبار مالک کے خلاف نازیبا باتیں شروع کردیں۔ اور پھر یہاں موجود کرسیوں کو اُٹھا کر پھینکتے ہوئے ساری اشیاء کو تتر بتر کردیا۔ حملہ آوروں میں روہن نامی شخص بار مالک کا دوست ہونے کی وجہ سے آغاز میں اس کو مذاق میں لیا گیا مگر انہوں اچانک بار مالک پر حملہ کرتے ہوئے اس کے گلے میں موجود سونے کا ہار اور پھر کیش میں موجود پچاس ہزار روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ لوٹ مار مچانے کی سارا عکس خفیہ کیمرے میں محفوظ ہے، کنداپور پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلئے جانے کے بعد ملزمین کو عدالت کے سامنے پیش کئے جانے کی اطلاع ہے۔
Share this post
