بائیک اور آٹو رکشہ کے مابین اوور ٹیک مسئلہ ہاتھا پائی میں تبدیل

پولس تھانے میں شکایت درج کرنے کے دوران فکروخبرکے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹکل اہم شاہراہ قریب لونا کامپلیکس کے سامنے سے گذررہے تھے کہ دو بائیک سامنے سے گذرے۔ بائیک کے گذرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آسکتا تھا۔اسی وجہ سے بائیک سوار کو رفتار دھیمی کرنے کی بات کہی گئی توبائیک سوار اُلٹے اسی پر بھڑک گئے۔ اورآپسی زبان درازی شروع ہوئی ، اور بائیک کے پچھلی سیٹ پر سوار ایک شخص نیچے اُتر کر حملہ کردیا۔ جب کہ بقیہ تین لڑکے موقع واردات سے فرارہوگئے تھے۔ حملہ کرنے کے بعد حملہ آور بائیک سوار بھی فرا ر ہوگیا ہے۔ رکشہ ڈرائیور نے بائیک سوار کی شناخت پولس تھانے میں لکھاتے ہوئے حملہ آور لڑکے کے والد کا نام لکھایا ہے۔ فکروخبر کی جانب سے پولس سے شکایت درج کئے جانے اور تحقیق کئے جانے کے سوال پر کہا ہے کہ معاملہ درج کرنے کے بعد اس کی تحقیق کی جائے گی۔

20130714 184801

Share this post

Loading...