اطلاع کے مطابق رکشہ ڈرائیور کشور جو کہ بابو گڈے کامقیم ہے گاہک مسافروں کو چھوڑ کر لوٹ رہا تھا کہ اچانک رکشہ ڈرائیور کا بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے چرچ روڈ پر واقع نالے میں رکشہ اُلٹ گیا۔ عوام نے اس طرح کے سڑک حادثے کی ذمہ دار بلدیہ کے نامکمل کاموں کو قرار دے رہے ہی ہے جو شہر کے مختلف حصوں میں راستہ کشادگی اور تعمیراتی کام کرنے کے بعد نالوں کو بند کرنا بھول گئے ہیں۔
28سالہ خاتون ندی میں گرکر ہلاک
منجیشور 15جولائی (فکروخبرنیوز ) بہتی ندی کے پگڈنڈی سے گذررہی ایک 28سالہ خاتون اچانک ندی میں گرکر ہلاک ہونے کی واردات منجیشور کے تھالی کلا مینجا دیہات میں کل دوپہر میں پیش آئی ہے۔ مہلوک عورت کی شناخت گیتا (لکشمنا) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ کاسرگوڈ تحصلیدار شواکمار نے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے دلاسہ دیا ہے۔ خودکشی کی شبہات کو رد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ندی میں اچانک گر گئی تھی۔ اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے ندی کا پانی پگڈنڈی کو چھو رہا تھا۔ ڈوبنے کے واقعہ کے بعد فائر سرویس عملے نے لاش کو باہر نکالا تھا۔
Share this post
