ریلوے لائن کے قریب دو نوجوان پریمیوں کی اقدامِ خودکشی

ملزموں کی شناخت تمل ناڈو کے دنڈی گل ضلع کے انا درائے کالج والے علاقے کی مقیم شیلا(19) اور اس کا رشتہ دار بھائی آلیس آنندن (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ کل ماولی ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور نے اسٹیشن ماسٹر کو اطلاع دی تھی کہ دو نوجوان گردن کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس اطلاع پر ان لوگوں کی چھان بین کی گئی تو ان لوگوں کا کوئی سراغ نہیں مل پایا۔ کل دوپہر پانڈیشور اونٹ کینٹ روڈ کے کرونا لاڈج کے قریب موجود ریلوے لائن کے قریب دو نوجوان پریمیوں کو بیہوشی کے عالم میں دیکھا گیا ۔ دونوں کو قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں دونوں کی جانب سے گردن کاٹ لینے کی وجہ سے نسیں کٹ گئی ہیں، پولس نے خاندان کے افرا د کو بلا لیا ہے اور اقدامِ خودکشی کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پانڈیشور پولس تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

khud2

Share this post

Loading...