بچی سمیت ماں کنویں میں کود کر کرلی خودکشی

یہ حادثہ کل صبح منظر عام پر آیا ہے،مہلوک عورت کی شناخت اسی دیہات کی مقیم پرتمااور اس کی بیٹی دیا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔بیٹی دیا یہاں ایس ایل آر اسکول میں پہلی جماعت کی طالبہ تھی ۔ پرتما اور شوہر کے مابین موبائل میں آنے والے ایک ایس ایم ایس کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ پولس کو شبہ ہے کہ یہی وجہ ہوگی خودکشی کی۔ مہلوک عورت کے شوہر نوین چندرا کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ جب کہ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ تعلیم یافتہ عورت اپنی بچی کے ساتھ خودکشی نہیں کرسکتی اور گھریلو معاملات میں اتنا بڑا قدم نہیں اُٹھاسکتی ، اگر لاشو ں کی طبی جانچ ٹھیک سے کی جائے تو حقیقت سامنے آجائے گی۔

Share this post

Loading...