اطلاع کے مطابق بال متا علاقے کے ملیجرس عمارت میں واقع ایک بیکری میں سیلس گرل کے طور پر کام کررہی ودیا نامی لڑکی نے پانڈیشور کے خاتون پولس تھانے میں اپنے بیکری مینیجر لوئیس اور سیلس مین اشوک اور پنیت کے خلاف غیر طبعی سلوک اور غلط رویہ اختیار کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کردیا تھا۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا ہے ۔ جب کہ بیکری مینیجر اس کے جواب میں کاؤنٹر کیس درج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ 10جولائی کو ودیا کے ساتھ آنے والے 10-15افراد کے ایک گروپ نے اس پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔ ، اس کیس پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے جملہ 8افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس میں ودیا کا بھائی بھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمین کی شناخت ، سجیت، وجیت، رنجن، راگھو، وکرم، گروپرساد، اُدئے ، اور لوہت کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
Share this post
