ہائی ٹینشن بجلی تارکا جھٹکا: نوجوان ہلاک

ہیسکام کی جانب سے درست نہ کئے جانے پر یہاں سے گذرہا ایک نوجوان کو بجلی کا جھٹکا لگنے کی وجہ سے وہ موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔ ہلاک ہونے والی کی شناخت پڈو گرام پنچایت حدود کے مقیم ملن شیٹی (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ ممبئی میں برسرِ روزگار ہے، بدھ کی صبح قریب چھ بجے یہ مویشیوں کو ڈھونڈتے ہوئے قریب کھیت میں پید ل جارہا تھا کہ اسی موقع پر راستے پر ہائی ٹینشن تار لگ جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔ اسی تار کی وجہ سے قریبی ندی میں بھی بجلی کے اثرات دیکھے جارہے تھے ایسا کہنا تھا یہاں کے مقامی لوگوں کا۔نوجوان کی ہلاکت سے مقامی لوگوں نے اعتراض جتاتے ہوئے ہیسکام پر اپنا غصہ ظاہر کررہے ہیں ۔ مقامی لوگوں کو ماننا ہے کہ ایک سال پہلے یہاں بجلی جھٹکوں کی وجہ سے مویشی ہلاک ہوئے تھے ، مگر اس کے باوجود ہیسکام کوئی قابلِ قبول درستگی کے کام نہیں کررہی ہے اور اسی لاپرواہی کی وجہ سے نوجوان ہلاک ہوچکا ہے ، موقع واردات پر پولس کے پہنچنے معائنہ کیا ہے کہ جب کہ اس کے کچھ ہی دیر بعد ایک مشتعل لوگوں کا ایک گروپ میسکام دفتر پر پہنچ کر جے ای پر حملے کی کوشش کی جہاں پولس فوری مداخلت کرتے ہوئے معاملے پر قابو پالیاہے۔

Share this post

Loading...