اسی طرح کے کئی مسائل کو لے کر آج شہر بھٹکل کے مشہور سماجی تنظیم مجلس اصلاح وتنظیم کا ایک وفد اسسٹنٹ کمشنر وی آر پی منوہر سے ملاقات کرکے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یادداشت پیش کیاہے ۔یادداشت میں رمضان مہینے کے تذکرے کے ساتھ صبح 3:00بجے سے 5-30اور شام6-30بجے 10-30بجے تک بجلی کٹوتی نہ کئے جانے کی اپیل کی گئی ہے اسی طرح دوسرے مسائل جو کہ بلدیہ سے وابستہ ہیں اس سلسلہ میں بھی الگ سے یادداشت پیش کرتے ہوئے اس میں شکایت کی گئی ہے کہ گھروں سے کچرہ اُٹھانے کا نظام ٹھپ پڑگیا ہے اسی طرح پینے کے پانی کی سہولت میں بھی کوئی ہیرا پھیری نہ کی جائے۔ کچرہ اور فضلیات سے مچھر بڑھنے اور اس سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے اس وجہ سے مچھروں پر قابو پانے کے لیے بلدیہ سے جو نظام اور سہولت پہلے مہیا کی جاتی تھی اس کو دوبارہ شروع کیا جائے ۔ راستے میں بجلی کھمبوں کے لائٹ بھی ٹھیک سے نہیں جل رہے جس کی بنا پر راہگیروں کو تکلیف کا سامنا کرناپڑرہا ہے، بارش کا موسم ہونے کی وجہ سے راستے اور نالیوں میں فرق کرنا مشکل ہوگیا ہے ، جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے مشکلوں کو سامنا کرنا پڑر ہا ہے ۔
یاداشت میں درج کردہ شکایتوں کو پڑنے کے بعد اے سی بھٹکل نے فوری بلدیہ انجینئر وغیرہ سے فون میں رابطہ کرتے ہوئے شکایتیں موصول ہونے کی بات کہی اوران تمام مسائل کو حل کرنے کے بعد کل شام تک رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ، اور تنظیم وفد کو یقین دہانی کی ہے کہ مسائل کو جلد از جلد حل کرلیا جائے گا۔
![]()
![]()
Share this post
