مساجد سے اپنا تعلق بنائے رکھیں : قاضی شہر مولانا محمد اقبال ملا ندوی

ان باتوں کا اظہار قاضی شہر بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی نے کیا ۔ وہ زیرتعمیر شاذلی مسجد کے حصہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے کہا سورج اگر ذرا سا بھی اپنے جگہ سے ہٹ جائے تو اس کی گرمی برداشت نہیں کرسکتے جب قیامت کے دن ایسی صورتحال میں اللہ اپنے عرش کا سایہ نصیب کرے گا ، یہ بہت بڑا اعزاز ہے ۔ لہذا مساجد سے اپنے تعلقات رکھیں ۔ نائب قاضی مولانا عبدالرب ندوی نے نماز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نماز کو آدمی اہتمام سے ادا کریں اور اس کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی سے کام نہ لیں ۔ مولانا موصوف نے اس مختصر جلسہ کے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ مولانا یونس برماور ندوی نے محلہ والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی بقیہ کام بھی انشاء اللہ جلدتکمیل تک پہونچے گا اور جماعتوں کے لیے آسانی ہوگی ۔ مولانا ارشاد خلیفہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور مولانا عبدالعلیم قاسمی کی دعا پر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔ واضح رہے کہ اس مسجد کا افتتاح قاضی شہر مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی عصر کی امامت کے ساتھ عمل میں آیا ۔ اس موقع پر محلہ کے ذمہ داروں کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔

 

Share this post

Loading...