اس واردات کے بعد کاسرگوڈ کے نلی پاڈی نامی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔ مشتعل ہجوم نے بسوں اورکاروں کو پتھراؤکے ذریعہ نقصان پہنچاتے ہوئے اپنے غصہ کا اظہار کیا ہے۔ واقعہ کے مطابق ٹی اے ثابت (18) ابن بدرالدین جو کہ سرلو میپوگری نامی علاقے کا مقیم ہے اور بنزر کپڑے کے دکان میں ملازمت کرنے والا اپنے دوستوں کے ساتھ میپوگری کے ایک میدان سے گذر رہا تھا، اس موقع پر بائیک پر سوار دو افراد کے ان کے قریب پہنچے اور ثابت کو بائیک کے ذریعہ دھکا دینے کے بعد اس پر ٹوٹ پڑے۔ سخت زخمی ثابت کو فوری شہر کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ،مگرعلاج بے سود ہونے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شہید ہوچکا تھا۔ اس خبر سے غصہ میں آنے والے ہجوم پر قابو پانے کے لیے پولس کو لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا۔ادھرکچھ مہینوں سے کاسرگوڈ میں فرقہ واریت میں کمی نظر آرہی تھی مگر اس معاملے سے ایک بار پھر کاسرگوڈ کا علاقہ کشیدگی کی صورت اختیار کرلیا ہے، پولس حساس علاقوں میں سخت حفاظتی بندوبست کئے ہیں۔ ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔
![]()
Share this post
