وہ یہاں مدینہ جمعہ مسجد میں مدینہ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے تقسیم انعامات اور استقبالِ رمضان کے جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ جلسہ میں موجودمہمانِ خصوصی مولانا شفیع قاسمی نے کہاکہ عربی دنیا کی بہترین زبان ہے اور موجودہ دور میں اس قرآن اور حدیث والی زبان کو چھوڑ کر انگریزی زبان کو اہمیت دی جانے لگی ہے ۔ عربی معلوم بھی نہ ہو تو اس پر کوئی افسوس بھی نہیں ہوتا ۔ مولانانے تراویح کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اہتمام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص نوجوان اس کو اہمیت نہیں دیتے او راپنے اوقات بازاروں میں صرف کرتے ہیں ۔ قاضی شہر مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس نشست کا اختتام ہوا ۔اس موقع پر مدینہ کالونی سے تعلق رکھنے والے وہ طلباء جو دینی و عصری علوم میں نمایاں کامیاب حاصل کی ان کو تہنیت کے ساتھ ساتھ انعامات دے کر عزت افزائی کی گئی۔
Share this post
