مسجد والی زمین عام زمین پر فخر محسوس کرتی ہے : مولانا عبدالباری ندوی

اس زمین کا حصہ دوسری زمین کے حصوں پر فخر محسوس کرتی ہے اور یہاں پر براہِ راست اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار جامع مسجد بھٹکل کے امام وخطیب مولانا عبدالباری ندوی نے کیا ۔ وہ ساگر روڈ پر واقع نو تعمیرمسجد بریہ عبدالرحمن الملا کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کررہے تھے جس کا افتتاح قاضی شہر مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی عصر کی امامت سے ہوا ۔ مولانا نے کہا کہ اب جبکہ دین ، اہل دین اور اللہ کے گھروں کی عظمت ختم ہورہی ہے اس صورتحال میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کا خیال رکھیں اور اس کے حقوق ادا کرنے کی کوشش کریں ۔ مولانا نے مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ا ن کی کوششوں کو قبول فرمائے ۔ استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور قاضی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ ندوی مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو مسجد میں داخل ہوا اس کے دل ودماغ میں مسجد کی عظمت بیٹھ جانی چاہیے انہو ں نے امت کی خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہوئے مخاطب کیا کہ اس امت کی پوری زمین سجدہ گاہ بنادی گئی لیکن مساجد کی خصوصیت ہی کچھ اور ہے ۔ ان سے توحید کا پیغام عام ہوتا ہے اور اذان کے ذریعہ سے اللہ کی کبریائی اور بڑائی کا پیغام دیا جاتاہے لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کو سمجھیں اور اس کو غیر مسلموں تک پہونچائیں ۔ ان کے علاوہ مولانا محمد شفیع قاسمی اور مولانا عبدالعلیم قاسمی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسجد کے آداب کا لحاظ رکھنے کی تاکید کی ۔ جلسہ کا آغاز مولانا محمد یونس برماور ندوی کی تلاوت سے ہوا ۔ مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے نظامت کے فرائض بہترین انداز میں انجام دےئے اور قاضی شہر مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعائیہ کلمات پر اس تقریب کا اختتام ہوا ۔

DSC 0074

 

DSC 0073

DSC 0061

Share this post

Loading...