یہاں کے سرکاری پرائمری کالج کے ایک کلاس رو م میں کچھ شدت پسند طلباء نے دیوار پر جئے شری رام اور اوم لکھ کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔ بروز پیر جب دوسرے قوم کے طلباء بھی کلاس روم میں آئے تو اس تحریر کو دیکھ کر مٹادیا۔ یہ دیکھ کر مدمخالف قوم کے طلباء زوروزبردستی کرکے تحریر کو مٹائے جانے کی وجہ پوچھتے ہوئے آپس میں بھڑ گئے اور کالج کا ساراماحول پل بھر میں کشیدہ ہوگیا۔ یہ دیکھ کر کالج انتظامیہ نے فوری پولس کو اطلاع کرتے ہوئے وٹلا پولس تھانے میں کیس درج کی۔ پولس موقع واردات پر پولس پہنچ کر دونوں قوم کے خاطیوں کو انتظامیہ کے سامنے بلا کر تاکید کی ہے کہ دوبارہ اس طرح ماحول کو کشیدہ کرنے پر سخت قانونی کارہ جوئی کی جائے گی۔
Share this post
