قرآن کا ایک ایک لفظ عظمت والا ہے : مولانا سیدرابع حسنی ندوی

انسانوں کو وہ قوت دی ہے کہ وہ برداشت کرے کہ انسان کو وہ خوبی اور طاقت حاصل ہے جو بہت زیادہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ناظم ندوۃ العلماء وصدر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ حضرت مولانا سید محمد رابع ندوی نے کیا ۔ وہ یہاں گاندھی پارک میں جناب کویا کٹی صاحب کی یادگار میں بعدِ عصر منعقدہ عظمت قرآن سمینار میں خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے کہا کہ قرآن مجید کا ایک ایک لفظ عظمت والا ہے ، اس کا ایک لفظ بھی صحیح طور پر کان میں پڑے تو کان جل جائے ، زبان اس کی صحیح بات سے زبان جل جائے جیسے کرنٹ ہوتا ہے کہ اس کو چھین لیا جائے تو آدمی جل کر راکھ ہوجائے ۔ مولانا نے دنیا کے قیام کے سلسلہ میں کہا کہ وہ اس بات پر قائم ہے کہ یہاں اللہ کا کلام پڑھا جاتا ہے ، دنیا کی جو حیثیت ہے وہ یہاں اس کے کچھ بندے تلاوت کرتے ہیں اور اس کا کلام پڑھتے ہیں ۔ مولانا نے مرحوم کویا کٹی صاحب کے سلسلہ میں کہا کہ انہوں نے تفسیر ماجدی کا ترجمہ ملیالم میں کیا ہے ،ابھی تین ہفتہ پہلے ان کا انتقال ہوا وہ اس دنیا سے سوغات لے کر گئے ہیں اور عظیم کام انجام دے چکے ہیں اور یہ جلسہ بھی انہیں کی یاد تازہ کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...