بھٹکل میں بہار کی آمد

ملحوظ رہے کہ مولانا دراصل کیرلا میں منعقدہ عالمی رابطہ ادب اسلامی کے ایک کل ہند سیمنا ر جو کہ کالی کٹ یونیورسٹی میں گذشتہ ماہ کو منعقد تھااس میں شرکت کے لیے آئے تھے ، اس کے بعد کوچین اور تری ویندرم کے دورہ سے لکھنوء واپسی کے دوران بھٹکل کا مختصر ایک روزہ دورہ کررہے ہیں ، مولانا جامعہ آباد بھٹکل میں قیام فرمائیں گے۔ قارئین اس بات کو نوٹ کرلیں کہ عالمی رابطہ ادب اسلامی کی صوبائی شاخ مولانا ابوالحسن علی ندوی اکیڈمی کے زیرِاہتمام قائم ہے ، اور عالمی رابطہ اسلامی کی تینوں جنوبی ساحلی ریاستوں ، کرناٹک ، کیرلا اور گوا کا مرکزی دفتر مذکورہ اکیڈمی میں قائم ہے۔ یاد رہے کہ معتمد تعلیمات ندوۃ العلماء مولانا سید واضح رشید ندویؔ مدظلہ بھی مولانا کے سفر میں شریک ہیں.
مولانامدظلہ کی بھٹکل آمد کی مناسبت سے جامعہ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام مندرجہ ذیل پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں
3جولائی 2013بروز بدھ
۱) علی پبلک اسکول کی زیر تعمیر دوسری عمارت کی افتتاحی تقریب میں مولانا کی شرکت اور بدست مولانا اس کا افتتاح۔9:30بجے
۲) جامعۃ الصالحات واقع جالی روڈ دوسری تعمیر شدہ عمارت کا افتتاحی اجلاس اور بدست مولانا اس کا افتتاح۔11:00بجے
۳) بعد عصر جامعہ اسلامیہ کے سالانہ اجلاس میں مولانا کی شرکت (بمقام جامعہ آباد)
اسی رات مولانا مدظلہ کی لکھنوواپسی ہوگی۔

Share this post

Loading...