رمضان المبارک میں استغفار کی کثرت کیجئے : مولانا عبدالباری ندوی

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو اس کی تیاری کرنے کی ترغیب دیتے ۔ ان خیالات کا اظہار مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل وامام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالباری ندوی نے کیا ۔ وہ آج شام پانچ بجے معہد حسن البناء شہید میں رمضان المبارک کیسے گذاریں کے عنوان پر مستورات سے خطاب کررہے تھے ۔ مولانا نے کہا کہ رمضان المبارک میں رحمتوں اور برکتوں کا بارش کی طرح نزول ہوتا ہے او راس کی حقیقت کا پتہ ہمیں ہماری موت کے بعد ہی ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے رمضان المبارک گذارنے کے سلسلہ میں کئی باتوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس میں ذکر کا خاص اہتمام کریں ۔ مولانانے لاالہ الااللہ کے ذکر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے رمضان المبارک میں کثرت سے اس کو پڑھنے کی تلقین کی ساتھ ہی ساتھ استغفار کی کثرت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے گناہوں پر شرمندگی کے ساتھ توبہ کرنے سے اللہ معاف کردیتا ہے ۔ انہوں نے جنت کی طلب اور جہنم سے کثرت سے پناہ مانگنے کی بھی تلقین کی ۔مولانا نے کہا کہ اس مہینے کو قرآن کریم سے خاص مناسبت ہے اور اس مہینے میں اللہ کی آسمانی کتابو ں کا نزول ہوالہذا اس میں قرآن کریم کی تلاوت کا زیادہ زیادہ اہتمام کریں اور اللہ سے خوب دعائیں کریں ۔ مولانا نے درود شریف کی کثرت اور صبح وشام کی تسبیحات کرنے پر بھی زور دیا ۔ مولانا ہی کے بیان پر اس جلسہ کااختتام ہوا ۔

بھٹکل روٹری کلب کا شاندار سلور جوبلی پروگرام 

بھٹکل 30جون (فکروخبرنیوز) آج عصر بعد بھٹکل روٹری کلب کا شاندار سلور جوبلی پروگرام منعقد کیا گیا تھا، اس موقع پر سلور جوبلی کے نئے عہدیداران کے انتخاب کا اعلان کیا گیا جو سال 2013-14کے عہدے سنبھالیں گے۔
صدر : ایشور نائک 
سکریٹری: ستیش کمار نائک
محاسب: سرینواس پڈیار
نائب صدر: ڈاکٹر کیرتی شیٹی
جوائنٹ سکریٹری: روی نمبیار،پرشانت کامت
کلب سرویس: جلال الدین کاسرگوڈ 
وکیشنل سرویس: ذیشان احمد
کمیونٹی سرویس: نذیرکاشمجی
انٹرنیشنل سرویس: سلیم خان
یوتھ سرویس: دیپک نائک
کلب بلیٹین ایڈیٹر: ڈاکٹر گوریش پڈوکونے
پولیو پلس چیرمین: شاکر حسین
سرجنٹ آرمس: وینکٹارمن موگیر
ٹی آر فی چیرمین: راجیش نائک

Share this post

Loading...