اطلاع کے مطابق اس گھریلو جھگڑے میں تین افراد بری طرح زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کی شناخت مادیوا ایرپا نائک (60) ان کی بیوی لکشمی نائک (50)اور مادیوا کا سالہ مادیواوینکٹپا نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔کسی نجی معاملہ کو لے کر ان تینوں کے درمیان تنازعہ ہوگیا ۔سرکاری اسپتال میں زخمیوں کو لائے جانے کے بعد تفصیلات اکھٹا کرنا چاہا تو کوئی بھی بیان دینے سے کتراتار ہا ہے۔ مادیوا ایرپا نائک کی کمر اور پیر کو شدید چوٹیں ائیں ہیں ، ان کا سالہ مادیوا وینکٹپا نائک او رلکشمی نائک کے پیروں کو بھی چوٹیں پہنچی ہیں ۔مادیوا ایرپا اور مادیوا وینکٹپا کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور منتقل کردیا گیا ہے ۔
Share this post
