پولس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایک ہی ٹیم اس طرح کی دن دہاڑے لوٹ میں شامل ہے۔ ویالی کاول کے بھاشکم روڈ پر آج صبح مورتی نامی شخص راستے پر جارہے تھے اچانک لٹیروں نے ان کا راستہ یہ کہتے ہوئے روک لیا کہ وہ پولس والے ہیں، پھر دھیان بھٹکا کر ان کے گلے میں موجود تیس گرام سونے کا ہار لے کر فرار ہوگئے ۔ اسی طرح یشونت پور کے تری وینی روڈ کے آٹھویں کراس میں رانی نامی عورت پیدل جارہی تھی کہ اسی طرح کچھ اجنبیوں نے راستہ روک کر 100گرام کاہار چھین لئے ۔ ملیشورم پائپ لائن روڈ کی مقیم کملما نامی عورت صبح ساڑھے نو بجے پیدل جارہی تھی کہ ان کے گلے میں موجود 75گرام کا سونے کا ہار لوٹ کر فرا رہوگئے۔ اسی طرح جالہلی میں میں بھی سگائی مرفی نامی عورت اس طرح 40گرام کا ہار کھوچکی ہے۔ پلی کیشی نگر کا واقعہ بھی کچھ اسی طرح کا ہے۔ اس طرح سلسلہ وار ہار جھپٹنے والوں سے عوام پریشان ہوچکے ہیں ، اور الگ الگ پولس تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
Share this post
