محبت کے نام پر شادی کا تیقن دے کر طالبہ کے زیورات لوٹنے والاگرفتار

اطلاع کے مطابق ملزم کی شناخت مارپاڈی نامی علاقے کے کوٹے باگل کا مقیم مہیش (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اس ظالم شخص سے دھوکہ کھانے والی 19سالہ طالبہ موڈربدری کی مقیم ہے اوریہا ں کے ایک نجی کالج میں زیرِ تعلیم ہے۔ مزدوری کرنے والا مہیش مس کال کے ذریعہ طالبہ سے اپنی شناخت بنایا، بعد میں جاکر یہ دوستی پیار میں بدل گئی ، جب کہ مہیش شادی شدہ ہونے کے ساتھ ساتھ دو بچوں کا باپ بھی ہے۔ لڑکی سے شادی کا بھروسہ دلا کر اس کے پاس موجود پچیس ہزار کا سونا فروخت کردیا۔ کچھ مہینوں بعد جب اس نے سونا واپس دریافت کیا تو اس نے ایک انجان علاقے میں طالبہ کو بلا کر اس کے ساتھ زبردستی کرنے کے بعد جان سے ماردئے جانے کی دھمکی بھی دی ہے ۔، اس طرح کا الزام طالبہ نے لگایا تھا۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے فی الحال ملز م کو حراست میں لے کر تحقیقات کررہی ہے۔ 

تیز رفتار’’گنیش موٹارس ‘‘بس بائیک سے ٹکراگئی 
اسکول ٹیچر پرکاش نائک ہلاک 

کنداپور 29جون (فکروخبر نیوز ) تیز رفتار گنیش موٹارس نامی بس ایک بائیک سے ٹکرانے کے نتیجہ میں موٹر بائیک سوار اسکول ٹیچر کے ہلاک ہو نے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔اطلاع کے مطابق سڑک حادثے میں مرنے والی کی شناخت پرکاش نائیک (31)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، یہ حادثہ کنداپور نیشنل ہائی وے 66نندی بیٹو کے قریب آج شام قریب ساڑھے پانچ بجے پیش آیا ہے۔ مہلوک شخص کمٹہ سے تعلق رکھتا ہے جب کہ وہ آراٹے گورنمنٹ اسکول کا ٹیچر تھا، اور کنداپور کے تراسی ملی کٹے میں مقیم تھا، دو سال قبل شادی رچانے والے گنیش کو پانچ ماہ کا بچہ بھی موجود ہے۔ کنداپور ٹرافک پولس کیس درج کرکے تحقیقات کررہی ہے ۔

Share this post

Loading...